the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 روس میں شمالی قفقاز کے علاقوں میں ایک مقامی امام کو گولی مار کر قتل کردیا گیا.

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے روسی تفتیش کاروں حوالے سے بتایا ہے کہ چیچنیا کی سرحد سے ملحق داغستان کے علاقے میں کردوں کے ایک گاؤں میں 34 سالہ امام محمد خضروف کو 2 افراد نے صبح 4 بجے کے قریب اُس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب وہ نمازِ فجر کے لیے جارہے تھے.

انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق ماسک پہنے ہوئے 2 نامعلوم افراد نے امام پر پستول سے فائرنگ



کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئے.

رپورٹ کے مطابق قتل کیے جانے والے امام روسی نوجوانوں کو معتدل اسلام سکھانے کے حوالے سے سرگرم تھے جبکہ وہ اپنا ایک آن لائن ٹیلی ویثن چینل بھی چلا رہے تھے.

شمالی قفقاز کے علاقے داغستان میں حالیہ کچھ عرصے میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے.

2012 میں خود کو زائر ظاہر کرنے والے ایک خود کش بمبار نے مشہور اسلامک اسکالر سعید آفندی کو داغستان میں ان کے گھر میں کیے گئے حملے میں دیگر 6 افراد کے ساتھ ہلاک کردیا تھا.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.